ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی کا بڑا کارنامہ، آئی جی ریلویز پولیس کیجانب سے 1 لاکھ روپے انعام

 ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی کا بڑا کارنامہ، آئی جی ریلویز پولیس کیجانب سے 1 لاکھ روپے انعام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:آئی جی ریلویز پولیس کا بین الاقوامی اور قومی باکسنگ چیمپئن ملائکہ زاہد کیلئے خصوصی انعام، آئی جی ریلویز پولیس نے کوئٹہ کے ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی کی صلاحیت و کارناموں کو سراہا، 1 لاکھ کا انعام دیا۔

تفصیلات کےمطابق ملائکہ زاہد نے ابتک قومی ویمن باکسنگ میں 5 اور مختلف ٹورنامنٹس میں 19 گولڈ میڈلز حاصل کئے،ملائکہ نے 6 پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں بھی برتری حاصل کی۔
آئی جی ریلویز پولیس نے ملائکہ کی حوصلہ افزائی کیلئے سینٹرل پولیس آفس ریلویز مدعو کیا، باکسنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی، آئی جی نے ملائکہ زاہد کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے اور مزید محنت کرنے کا مشورہ دیا۔