ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب سے یو اے ای کے سفیر کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیر اعلیٰ پنجاب سے یو اے ای کے سفیر کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید بلندی پر پہنچانے کیلئے پنجاب اور یو اے ای کا ورکنگ گروپ قائم کرنیکا فیصلہ۔

تفصیلات کےمطابق معاشی تعاون اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِ اعلیٰ نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی۔
وزیر اعلیٰ نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کیلئےخصوصی مراعات اور سازگار ماحول کی یقین دہانی کرائی۔
وزیرِ اعلیٰ نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کو سراہا، یو اے ای کے سفیر  نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو کامیاب دورہ چین پر مبارک باد دی۔