دلشاد راؤ:2024کاسنہرااختتام، وزیراعلیٰ مریم نوازنےایجوکیشن میں بہتری کی بنیادرکھ دی۔ہونہار سکالر شپ،ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ، گرلز کالجز کیلئے بسیں ،داخلوں کیلئےبیک ٹوسکول مہم شروع کی گئی۔
سرکاری سکولوں میں نئے کلاس روم،سائنس اورآئی ٹی لیبارٹریزکا قیام،چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کیلئے پلان بھی طلب کیا گیا۔
پنجاب میں پہلی بارڈویژن، ڈسٹرکٹ وتحصیل میں ایجوکیشن افسروں کی ٹیسٹ وانٹرویو کےبعدمیرٹ پرتعیناتی،نصاب کی تشکیل،ٹیچرز ٹریننگ اوردیگر امور کیلئے ایک ہی اتھارٹی قائم کرنے کیلئے اقدامات سمیت سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو، لیپ ٹاپ سکیم،سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن کاآغاز کیا گیا۔
سکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا ''سکول اولمپکس'' کروانے ،سرکاری سکولوں میں ”تھییم آف منتھ“متعارف کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔76گرلز کالجز کیلئے بسیں، پہلے مرحلے میں 19گرلز کالجز کو بسیں مل گئیں۔
پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے 40ارب کی بچت 70 ہزار نوجوانوں کیلئے روزگار،پنجاب کے پی ایس آر پی سکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ،سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے سکولوں میں طلباکی تعداد میں کئی100فیصد اضافہ ہوا
ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کیاگیا۔پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام،پنجاب کے سرکاری کالجزمیں 7354 کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی مکمل کی گئی۔کالج ٹیچر انٹرنز کو 6 ماہ تک 50ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔تعلیمی بورڈ کے پوزیشن ہولڈرکیلئے لاکھوں کے انعامات، تعلیمی اخراجات حکومت اداکریگی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ہونہارسکالر شپ کو30ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر طلباکو ایک لاکھ ای بائیکس بھی دی جائیں گی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر بچے کو بہترین اورجدید علوم حاصل کرنے کا پورا حق ہے،بچوں کی تعلیم کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ذاتی دلچسپی سے ٹیچر ٹرانسفر پالیسی میں ہارڈشپ کیٹیگریز ،طلباکی تعداد کی بنیاد پر تاریخ کی سب سے بڑی ٹیچر ریشنلائزیشن کا عمل،پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی خریداری کی ڈیجیٹلائز یشن سمیت شفافیت سے اربوں کی بچت و اگلے تعلیمی سال کیلئےقبل از وقت کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔
علاوہ ا زیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جدید ایڈ ٹیک سکولوں کا قیام،آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم ،منتخب تحصیلوں کو مرحلہ وار تحصیل وِد زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن بنانے کا ہدف اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور کالجز کے ڈائریکٹر کی شفافیت پر مبنی میرٹ پر تعیناتی کی گئی۔
صوبہ پنجاب میں 24745 ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن کیئر اینڈ ایجوکیشن رومز کا قیام وٹیچرز کی خصوصی ٹریننگ،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور گوگل کے اشتراک سے 10 ہزار طلبا کیلئےگوگل سرٹیفکیشن کورسز جبکہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کیلئےسرکاری کالجز میں پہلی بار انٹری ٹیسٹ کورس کا اہتمام بھی کیا گیا۔