ویب ڈیسک:اداکاروں کے درمیان اختلافات عام بات ہے، اکثر فنکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ اختلافات کی خبریں منظرعام پر آتی رہتی ہیں لیکن کئی بار یہ جھگڑے اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ نوبت مارپیٹ تک پہنچ جاتی ہے،ایسا ہی ایک واقعہ اداکارہ امریتا راؤ اوران کی ساتھی اداکارہ ایشا دیول کے درمیان پیش آیا جہاں تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ ایشا دیول نے امریتا راؤ کو تھپڑ مار دیا۔
اداکارہ امریتا راؤ نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں فلم "اب کے برس" سے کیا، امریتاراؤ نے شاہد کپور کے ساتھ "ویواہ" اور شاہ رخ خان کے ساتھ "میں ہوں نا" جیسی ہٹ فلمیں دیں، ان کی اداکاری نے فلم سازوں کی توجہ حاصل کی جس کے نتیجے میں انہیں سنی دیول کے ساتھ "سنگھ صاحب دی گریٹ" اور اجے دیوگن کے ساتھ "دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ" جیسے کردار ملے۔
فلموں اور اداکاری سے ہٹ کرامریتا کئی بار مختلف وجوہات کی بنا پر خبروں کی شہ سرخی بنی۔ ایسا ہی ایک واقعہ 2005 میں فلم "پیارے موہن" کے سیٹ پر ہوا جب ان کی اور ان کی ساتھی اداکارہ ایشا دیول کے درمیان تنازعہ ہوا،اور ایشا دیول نے امریتا راؤ کو تھپڑ مار دیا, ایشا نے بعد میں کہا کہ انہیں اپنے عمل پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
ایشادیول نے کہا کہ امریتا نے ڈائریکٹر اور کیمرہ مین کے سامنے ان کی بے عزتی کی،جو ان سے برداشت نہیں ہوا، ایشا نے بتایا کہ امریتا نے بعد میں اپنی غلطی تسلیم کی اورمعافی مانگی جس پر ایشا دیول نے انہیں معاف کردیا اور ان کے درمیان معاملات ٹھیک ہو گئے۔