صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنے کے منصوبہ میں اہم پیشرفت

30 Dec, 2024 | 12:41 PM

شاہد سپرا:حکومت کابجلی کی بچت کے لئےصارفین کوانورٹرپنکھےفراہم کرنےکامیگاپراجیکٹ کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق لیسکوکاانورٹرپنکھےفراہم کرنےکاکیس بورڈآف ڈائریکٹرزکےسامنےپیش کرنے کافیصلہ کر لیا،انورٹرپنکھےفراہم کرنیکاکیس لیسکوکےبورڈآف ڈائریکٹرزکی منظوری سےمشروط ہے،بورڈآف ڈائریکٹرزکی منظوری سےلیسکوچیف اورنیکاکےدرمیان معاہدہ ہو گا۔

معاہدے کے مطابق صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کئے جا سکیں گے،انورٹر پنکھے خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ صارفین کا ہو گا،وفاق نے لیسکو سے صارفین کے بلوں کا 3 سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق  ریکارڈکی بنیادپرصارفین کوانورٹرپنکھےدیئے جائیں گے، ملک بھر میں 8کروڑ پنکھوں کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بنایا گیا،8کروڑ پنکھے تبدیل کی وجہ سے سالانہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔

مزیدخبریں