لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کیلئے بائیو میٹرک کروانے میں صرف ایک روز باقی

30 Dec, 2024 | 12:40 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کیلئے بائیو میٹرک کروانے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ،31 دسمبر تک بائیو میٹرک نہ کروانے والے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء الیکشن کے نااہل ہوں گے۔

سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک کروانے کیلئے 31 دسمبر آخری تاریخ مقررہے ، نہ کروانے والے لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے، بار عہدیدار وں کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ بائیو میٹرک انتخابات 24 فروری کو ہوں گے، جس میں صرف بائیو میٹرک والے وکلاء ہی وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔


 

مزیدخبریں