ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیر اعظم شہباز شریف کا  سابق امریکی صدر جمی کارٹر  کے انتقال پر اظہار افسوس

 وزیر اعظم شہباز شریف کا  سابق امریکی صدر جمی کارٹر  کے انتقال پر اظہار افسوس
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے دنیا سے کوچ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے اہلخانہ اور امریکی عوام سے دکھ کا اظہار کرتا ہوں، مدبرانہ صلاحیتوں اور عالمی امن کے لئے وکالت پر جمی کارٹر کو یاد رکھا جائے گا۔

 حال ہی میں  ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر سو سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کر گئے ہیں ، وہ پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100 سالہ زندگی پائی،سابق امریکی صدر ک کی موت پر امریکہ میں سوگ منایا جا رہا ہے اور وائٹ ہاؤس پر پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔

 جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکہ کے صدر رہے، انہوں نے امن کا نوبیل انعام بھی حاصل کیا، صدارت کے عہدے کے خاتمے کے بعد انھوں نے انسانی حقوق کے لیے کام کیا۔