کومل اسلم :بندر تماشا پرپابندی،محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی وائلڈ لائف نے زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایات کر دی،ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن غلام رسول کی سربراہی میں کارروائی کی گئی،شہرمیں 2 مداریوں سے 3بندر تحویل میں لیے گئے،ملزمان کو بھاری جرمانے کیے گئے۔
بندروں کو تحویل میں لیکر جلو میں بحفاظت منتقل کر دیا گیا،تحویل میں لیے گئے بندروں میں ایک مادہ اور دو نر شامل ہیں۔