جیلوں کو سولر پر منتقل کرنے کی سکیم منظور

30 Dec, 2024 | 12:10 PM

قیصر کھو کھر:ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیلوں کو سولر پر منتقل کرنے کی سکیم منظور کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق جیلوں میں سولر لگانے کے لئے 2 ارب 30کروڑروپےرکھنےکی تجویز  دی گئی،پنجاب کی تمام 44 جیلوں کو سولر پر مبتقل کیا جائے گا،جیلوں کا سالانہ بجلی کا بل 2 ارب روپے آتا ہے۔
محکمہ داخلہ  نے بتایا کہ سولر پر منتقل کرنے سے سالانہ بجلی کے بل کی بچت ہوگی،آنے والے سالوں میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

مزیدخبریں