قیصر کھو کھر:ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیلوں کو سولر پر منتقل کرنے کی سکیم منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جیلوں میں سولر لگانے کے لئے 2 ارب 30کروڑروپےرکھنےکی تجویز دی گئی،پنجاب کی تمام 44 جیلوں کو سولر پر مبتقل کیا جائے گا،جیلوں کا سالانہ بجلی کا بل 2 ارب روپے آتا ہے۔
محکمہ داخلہ نے بتایا کہ سولر پر منتقل کرنے سے سالانہ بجلی کے بل کی بچت ہوگی،آنے والے سالوں میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔