درنایاب:پی ایچ اےلاہورمیں کروڑوں روپےکی بےضابطگیاں کا انکشاف ہوا ہے۔
پی ایچ اے نے تشہیری بل بورڈزکی فیسیں وصول نہ کرکےسرکاری خزانے کو10 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔سکولوں، دکانوں اور اہم شاہراوں پر لگے بل بورڈز کی فیسیں وصول نہ کرکے 7کروڑ55لاکھ کانقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے نے لاہور میں کئی سکولز، شاپس پر لگے بل بورڈز کا ریکارڈ ہی مرتب نہ کیا۔ڈائریکٹر انجینئرنگ نے محکمہ خزانہ کی ہدایات کوبالائے طاق رکھ کر لیبر و مٹیریل کی مد میں 3 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشینری اور بچوں کے کھیلنے کیلئے اشیاء کی خریداری میں 76 لاکھ روپے کی زائد ادائیگی کی گئی،ایل ای ڈی فلڈ لائٹس کی خریداری کیلئے ٹھیکیداروں کو ساڑھے 12 فیصد کی بجائے 20 فیصد کے حساب سے منافع دیاگیا۔