عابد چودھری:ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کئے ،ملزمان سے 3 موٹر سائیکل، 1 موبائل فون برآمد،ڈولفن سکواڈ نے 9 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ملزمان سے 19 پستول،4 رائفلیں، گولیاں و میگزینز برآمد،ہیلپ لائن پرموصول 893کالزپرفوری ریسپانس عمل میں لایاگیا،دورانِ پٹرولنگ 43 اشتہاری سمیت 180 عادی مجرمان، 19 عدالتی مفروران گرفتار ہوئے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سے 11 بوتلیں شراب، آئس، چرس برآمد،97مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ،289 افرادکیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
12ون ویلنگ، 5 پتنگ بازی، 9آتش بازی وہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتار،کمیونٹی پالیسنگ کےتحت مختلف ہیڈزمیں 155سےزائدافرادکوریسکیوکیاگیا۔