ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد: 20 مستحق جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب

حافظ آباد: 20 مستحق جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں مظہر :حافظ آباد کے علاقہ کولوتارڑ میں فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام 20مستحق جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، نو بیاہتا جوڑوں کو دو دو لاکھ کا جہیز اور سلامی بھی دی گئی۔ اس موقع پر مقامی فنکاروں کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگادئیے ۔

تفصیلات کےمطابق اس موقع پر تمام دولہوں کا بینڈ باجے کے ساتھ استقبال کیا گیا اور ان پرنوٹ بھی نچھاور کئے گئے ، فلاحی تنظیم کی جانب تمام دلہنوں اور دولہاوں کا خوبصورت میک اپ کیا گیا تھا، فلاحی تنظیم کی جانب سے مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی اور تقریب کے اختتام پر نوبیاہتا جوڑوں کو قرآن پاک کے سایہ میں رخصت کیا گیا۔

تقریب کولوتارڑ کے علاقہ میں سیف اللہ میموریل کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہوئی،  دلہنوں کو کونسل کی جانب سے جہیز بھی دیا گیا، باراتیوں کا بینڈ باجے کے ساتھ استقبال کیا گیا۔