سٹی42:افواجِ پاکستان کی روایتی اور غیر روایتی خطرات کے لئے ٹریننگ، افواجِ پاکستان کی ٹریننگ کا مقصد روایتی اور غیر روایتی خطرات کے لئے تیاری ہے، پاکستان میں کئی غیر ملکی آفیسرز اور جوان زیرِ تربیت ہیں، افواج پاکستان مختلف ممالک کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر مشقوں میں مصروف، مشترکہ مشقوں کا ایک مقصد کاؤنٹر ٹیرارزم کی مَد میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا بھی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پیشہ ورانہ ٹریننگ پاکستان آرمی کا انتہائی اہم جْز اور خاصہ ہے، پاکستان آرمی اپنے سخت ٹریننگ کے معیار کو قائم رکھنے کی وجہ سے دْنیا بھر میں مشہور ہے ، پیشہ ورانہ ٹریننگ افواج پاکستان کا طرہ امتیاز اور شناخت کا ایک اہم حصہ ہے، پاکستان آرمی کا شْمار دْنیا کی اْن چند افواج میں ہوتا ہے جن میں آفیسرز سب سے زیادہ آگے بڑھ کر آپریشنز کوLeadکرتے ہیں۔
ٹریننگ کا مقصد آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریننگ کے معیار کو بہتربنانا ہے، انسداد دہشت گردی کی تربیت کے لیے نیشنل کاوٴنٹر ٹیرارزم سنٹر کو 'سینٹر آف ایکسیلنس' کے طور پر قائم کیا گیا ہے جس کے7 علاقائی کیمپس ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔
ان سنٹرز میں رواں سال دوست ممالک کے سینکڑوں غیر ملکی ٹرینرز کو تربیت بھی دی جا رہی ہے، فواج پاکستان مختلف ممالک کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر مشقوں کا انعقادبھی کرتی ہیں ، ان مشترکہ مشقوں کا ایک مقصد کاؤنٹر ٹیرارزم کی مَد میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا بھی ہے۔
اس کے علاوہ اس وقت پاکستان میں کئی غیر ملکی آفیسرز اور جوان زیرِ تربیت ہیں، ان جنگی مشقوں کا مقصد دفاعی نظام میں مزید بہتری کو یقینی بناتے ہوئے دْشمن کی کسی بھی جارحیت کا موثر انداز میں جواب دے کر اْسے ناکام بنانا ہے۔