ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزنگ ؛ مکان مالک کی کرائے پر رہائش پذیر خاتون کی بیٹی کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

مزنگ ؛ مکان مالک کی کرائے پر رہائش پذیر خاتون کی بیٹی کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:مزنگ سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بیٹی کیساتھ زیادتی کی اطلاع دی،خاتون کالر نے کہا ملزم نےمیری بیٹی کےساتھ زیادتی کی اور بلیک میل بھی کر رہا ہے۔
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پربھجوایا، تفتیش کے مطابق متاثرہ خاتون کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے ،مالک مکان خاتون کی بیٹی کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا تھا۔
لڑکی نے اپنی ماں کو تمام صورتحال سے آگا ہ کیا تو اس نے فوراً پولیس سے مدد طلب کی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور اس کی بیٹی کو تحفظ فراہم کیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔