ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام بڑی سکول چینز کو 30 روز میں بسیں خریدنے کی ہدایات

 تمام بڑی سکول چینز کو 30 روز میں بسیں خریدنے کی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:سیکرٹری سکولزایجوکیشن نے تمام بڑی سکول چینز کو 30 روز میں بسیں خریدنے کی ہدایات کردی،سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو نے کہا پرائیویٹ سکولز30روزمیں رجسٹریشن دوبارہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے کروائیں گے۔

سیکرٹری ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ 30روزبعدصرف انہی سکولزکو رجسٹریشن دی جائےگی جوبسیس خریدیں گے،سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر ووٹو نے کل پرائیویٹ سکولز مالکان کو میٹنگ کیلئے طلب کرلیا۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بسوں کی خریداری کے معاملے پر سی ای او ایجوکیشن لاہور کو بھی حکم جاری کیا۔

خالد نذیر ووٹو کا کہنا تھا کہ بسوں کی خریداری کے معاملے پر عدالتی احکامات پر 100فیصد علمدرآمد کیا جائے گا،بسوں پر طلباکوپک اینڈڈراپ سےسموگ،آلودگی اوررش میں کنٹرول کرنےمیں مددملےگی۔