ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پی او شیخوپورہ کا شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف

ڈی پی او شیخوپورہ کا شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت،ڈی پی او شیخوپورہ کا شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف، عدالت نے پولیس کےدرخواستگزارخاتون کےشوہرکیخلاف مقدمہ خارج کے بیان پردرخواست نمٹادی۔
جسٹس علی ضیاباجوہ نےخاتون صبابی بی کی درخواست درخواست پرسماعت کی،درخواستگزارخاتون نے شوہرکی پولیس کی غیرقانونی حراست سےبازیابی کیلئےہائیکورٹ سےرجوع کیا،ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ ، ایس پی انویسٹی گیشن شیخورہ محمد عباس پیش ہوئے،ڈی ایس پی فیروز والا ، ڈی ایس پی آرگنائزر شیخوپورہ بھی پیش ہوئے۔

ڈی پی او شیخوپورہ نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ کی انکوائری کی گئی ،خاتون کے شوہر کی غیر قانونی حراست ثابت ہوئی ، شہری ساجدحسین کوآرگنائزڈ کرائم یونٹ نے12دسمبر کوغیرقانونی حراست میں لیا ۔
او سی یونےبعد ازاں شہری کوتھانہ فیکٹری ایریا کی تحویل میں دے دیا ، انکوائری کےبعدمختارسب انسپکٹراوراےایس آئی ، او سی یومحبوب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور محرر کے خلاف محکمانہ انکوائری کررہے ہیں ،خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ کے اخراج رپورٹ بنالی ہے۔