عابد چودھری:سال2024میں پنجاب پولیس کےملازمین، انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کے شاندار اقدامات کئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق سال 2024میں پولیس فورس کی ویلفیئر پر 2 ارب 32 کروڑ سےزائدرقم خرچ کی گئی،پنجاب پولیس نےروزانہ 1کروڑافسران، اہلکاروں اور انکےاہلخانہ کی ویلفیئر پرخرچ کئے، 2024کوپولیس ملازمین کی ویلفیئر کے سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کےبچوں کیلئےتعلیمی وظائف کی مد میں 78 کروڑ 10 لاکھ سے زائد رقم خرچ کی گئی۔صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کی مد میں 28 کروڑ 19 لاکھ روپے دیئےگئے۔پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 59 کروڑ 51 لاکھ روپے کی ادائیگی، 27پولیس شہدا کی فیملیز کیلئے پنجاب حکومت سےگھروں کی خریداری کیلئے منظوری،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 7 کروڑ 92 لاکھ ،پولیس ملازمین کے معذور، مختلف امراض میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے 13 کروڑ 18 لاکھ جاری کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق 2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کی فیملیز کو 170 پلاٹس فراہم کیے گئے، پولیس شہدا کے اہلخانہ کو پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے، تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 7 کروڑ 49 لاکھ روپے ، پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 29 کروڑ 77 لاکھ روپے،گذارا الاؤنس کی مد میں ملازمین کے اہلخانہ کو 22 کروڑ 53 لاکھ روپے جبکہ ایمرجنسی امداد اور لیگل ایڈ کی مد میں ملازمین کو 3 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دیئے گئے۔
سال 2024: پولیس فورس کی ویلفیئر پر 2 ارب 32 کروڑ سےزائدرقم خرچ کی گئی، آئی جی پنجاب
30 Dec, 2024 | 10:35 AM