ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک مارکیٹ  میں تیزی،  ڈالر سستا

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک مارکیٹ  میں تیزی،  ڈالر سستا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک مارکیٹ کامثبت آغاز،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا،ہنڈریڈ انڈیکس میں3427پوائنٹس کااضافہ،انڈیکس ایک لاکھ14ہزار 778 کی سطح پرٹریڈ ہو نے لگا۔ 

  پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی گئی،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

 پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس1069 پوائنٹس تک بڑھ گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ  14ہزار 778  پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔

  مارکیٹ بروکر عبدالرؤف کا کہنا ہے لگ رہا ہے مارکیٹ اگلے ماہ کی سیٹلمنٹس کے پریشر کا خطرہ ٹل گیا،مارکیٹ کے اگلے سال مزید تیزی کی امید ہے  ۔

  یاد رہے کہ  گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ہفتے کے آخری کاروباری دن 100 انڈیکس 1796 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

 آخری کاروباری دن میں 81.5 کروڑ شیئرز کے سودے 32.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 112 ارب روپے اضافے کے بعد 14 ہزار 126 ارب روپے رہی۔

 دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر7 پیسے تک سستا ہوگیا ہے۔دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر277 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔