ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوایئر:پولیس کے سرچ آپریشن میں تیزی

نیوایئر:پولیس کے سرچ آپریشن میں تیزی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:نیوایئرکےتناظرمیں لاہورپولیس کی سماجی دشمن عناصرکیخلاف سرچ آپریشنزمیں تیزی آ گئی۔
ترجمان کے مطابق لاہور پولیس نے سال 2024میں مجموعی طور پر6611سرچ آپریشنزکئے ہیں،2لاکھ4ہزارسےزائدگھروں،1لاکھ سےزائدکرایہ داروں کوچیک کیاگیا،سرچ آپریشنزکےدوران 5لاکھ58ہزارسےزائدافرادکوچیک کیاگیا۔دوران سرچ آپریشنز5لاکھ55ہزارسے زائد افرادکو تصدیق کے بعد کلیئرکردیا گیا۔قانون شکنی پر3ہزار700سے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان  نے بتایا کہ سرچ آپریشنز کے دوران870اشتہاری مجرمان کوحراست میں لیا گیا ہے،ناجائز اسلحہ کے616اور منشیات کے 492مقدمات درج کئے گئے ،دوران سرچ آپریشنز481ہوٹل اور125ہاسٹلزکو چیک کیا گیا ہے،57بس اڈوں،18682دوکانوں اور1036گرجا گھروں کے اطراف میں چیکنگ کی گئی۔