لاہور پریس کلب انتخابات: ارشد انصاری13ویں بارصدر اور زاہد عابد سیکرٹری منتخب

30 Dec, 2024 | 09:15 AM

عمیرافضل: لاہور پریس کلب کے انتخابات میں ارشد انصاری13ویں بارصدر جبکہ زاہد عابد سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسیو الائنس نے15 میں سے9 نشستیں جبکہ پائنیرز، پروگریسو، فرینڈز، ایمپرا گرینڈ الائنس نے5 نشستیں جیتی ہیں۔گورننگ باڈی کی ایک سیٹ آزار امیدوار لے اُڑا۔

تفصیلات کےمطابق لاہورپریس کےسالانہ انتخابات کے نتائج کے مطابق جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے ارشد انصاری1108 ووٹ لیکر صدر کے عہدے پر قائم رہے، جبکہ پائینر پروگریسو الائنس کے بابر ڈوگر نے818 اورانصاف گروپ کے احسن ضیاءنے26 ووٹ حاصل کئے۔ جرنلسٹ پروگریسو الائنس کےافضال طالب1123 ووٹ لیکر سینیئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔
پائینر پروگریسو الائنس کی صائمہ نواز989 ووٹ لیکر نائب صدرمنتخب ہوئیں۔ جبکہ امجدعثمانی873، علی جعفری نے 61 ووٹ حاصل کئے۔

سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کےزاہدعابد نے904 ووٹ لیکر فتح سمیٹی جبکہ زاہد شیروانی616، جعفربن یارنے375 ووٹ حاصل کئے، جرنلسٹ پروگریسو پینل کے عمران شیخ 764 ووٹ لیکرجوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ خزانچی کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے سالک نواز نےسب سےزیادہ 1163 ووٹ لیکر میدان مارا۔
گورننگ باڈی میں مدثرشیخ825 ووٹ لیکر پہلے، سید بدرسعید 678 ووٹ کیساتھ دوسرے اور خوجہ سرمدفرخ 675 ووٹ لیکرتیسرے نمبر پر رہے۔ رانا شہزاد673 ووٹ لیکر چوتھے، شاہدہ بٹ619 ووٹ کیساتھ پانچویں، محبوب چودھری605 ووٹ کیساتھ چھٹے، شاکر محموداعوان579 ووٹ کیساتھ ساتویں، آزاد امیدواراسدمحمودگُڈو576 ووٹ کیساتھ آٹھویں اورالفت مغل574 ووٹ کیساتھ نویں نمبرپربراجمان رہے۔
لاہور پریس کلب کے مجموعی2625 ممبرز میں سے1960 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مزیدخبریں