ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور مہربانو قریشی کے تجویز و تائید کنندہ کا مبینہ اغوا

Zain Quraishi, Shah Mahmood Quraishi, Maherbano Quraishi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: ملتان میں این اے 151 سے شاہ محمود قریشی,زین قریشی اور مہر بانو قریشی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلہ میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر آئے ہوئے زین قریشی اور مہر بانو قریشی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو آر او آفس کے باہر سے  مبینہ طور پرحراست میں لےلیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم افراد زین قریشی اور مہر بانو قریشی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔ شاہ محمود قریشی, زین قریشی اور مہر بانو قریشی کی لیگل ٹیم کے ارکان بھی آر او آفس کے باہر موجود تھے۔
  شاہ محمود قریشی،  زین  قریشی اور مہر بانو کے وکیل ضمیر حسین سنڈھل نے  این اے 151 آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو کچھ ہوا وہ میڈیا کے سامنے ہے۔ اس واقعہ کے متعلق تحریری درخواست آر او کو دے دی ہے۔ ہم نے 15 پر بھی کال کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کے  وکیل ضمیر حسین سنڈھلنے بتایا کہ میں خود اڈیالہ جیل گیا تھا جہاں جیل سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط لئے تھے۔ شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور مہربانو قریشی  کے این اے 151، 150 اور پی پی 218 پی پی 219  سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔  ہم  کل پی پی 219 میں زین حسین قریشی کے تجویز و تصدیق کنندہ کے ساتھ پیش ہوئے تھے۔آج ہم این اے 150، 151 اور پی پی 218 میں تجویز و تصدیق کنندہ کو لے جانے میں ناکام رہے۔ ہمارے تجویز و تصدیق  کنندہ کو اٹھایا گیا۔