چکوال میں ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد

30 Dec, 2023 | 07:14 PM

 چکوال میں این اے 58 سے امیدوار ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ۔ چکوال میں ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد

ایاز امیر کے کاغذاتِ نامزدگی پر ان کی پراپرٹی  کے حوالے سے  اور دیگراعترضات داخل کیے گئے تھے۔

اعجاز حسین فرحت، علی ناصر بھٹی ، طارق کالس کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے۔ ایاز امیر عرصہ دراز سے صحافت کے ساتھ سیاست میں بھی متحرک رہے ہیں۔ وہ پہلے اس حلقہ سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی کا انتخاب لڑ چکے ہیں۔ اس مرتبہ انہیں پی ٹی آئی کا غیر اعلانیہ امیدوار تصور کیا جا رہا تھاْ۔

مزیدخبریں