این اے 60 میں فواد چوہدری سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

30 Dec, 2023 | 07:08 PM

جہلم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے مرحلہ سے صحیح سلامت گزر گئے ان کی حتمی فہرست سامنے آ گئی۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔
جہلم شہر اور پنڈ دادن خان، کھیوڑہ، للہ کے علاقوں پر مشتمل اس انتخابی حلقہ میں ن لیگی امیدوار مہر فیاض، تحریک لبیک پارٹی کے امیدوار  عاصم اشفاق کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے۔ سبرینہ جاوید،رخسار علی،ظفر اقبال،سید رفعت محمود,امجد راشد ٹیپو کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد قرار پائے۔ندیم بنٹی، چوہدری شہباز، چوہدری قربان اور راجہ سفیر کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں