محسن نقوی کا ایک اور گفٹ:  ملازمین کے لئے اپارٹمنٹس ٹاور کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

30 Dec, 2023 | 06:59 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

علی رامے: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  چوبرجی سٹاف کالونی میں سرکاری ملازمین کی رہائش کے لئے ملٹی سٹوریز ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

محسن نقوی نے سرکاری ملازمین کے لئے اپارٹمنٹس ٹاور کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کہا کہ  5 منزلہ ٹاور میں گریڈ11سے گریڈ 14تک ملازمین کے لئے رہائش گاہیں بنائی جائیں گی۔ چوبرجی میں سرکاری ملازمین کیلئے ملٹی سٹوری4اپارٹمنٹس ٹاورز بنائیں گے۔ 
سید محسن رضا نقوی نے چوبرجی سٹاف کالونی کیلئے نیا ڈرینج سسٹم اور سکیورٹی نظام لانے کا بھی اعلانکر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاور کے لئے ٹیوب ویل چیمبر اور جنریٹر روم بھی بنایاجائے گا۔  خصوصی طورپر فائر فائٹنگ سسٹم او رالارم بھی لگائے جائیں گے۔
ان پارٹمنٹس کو پانی کی ہر وقت فراہمی یقینی بنانے کے لئے انڈر گراؤنڈواٹر ٹینک بھی بنایاجائے گا، لفٹ بھی نصب کی جائے گی،ہر ٹاور میں 30کارو ں اور 40 موٹر سائیکلوں کی پارکنگ بھی ہوگی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ہر ٹاور کے ہر فلور پر 6اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ اپارٹمنٹس کا معیار بہت بہتر ہو گا کیونکہ رہائش کا یہ منصوبہ لانگ ٹرم چلنا ہے۔اپارٹمنٹس بہترین کوالٹی کے بنائے جائیں گے۔چوبرجی میں نکاسی آب اور سکیورٹی کا مسئلہ حل کریں گے کیونکہ یہاں 7سوملازمین کی فیملیز رہائش پذیر ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او لاہور، کمشنرلاہور، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

اپارٹمنٹس ٹاور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ تمام حقدار ملازمین کو رہائش مہیا کرے۔

محسن نقوینے بتایا کہ سی بی ڈی میں 4آفس ٹاورز بنائے جائیں گے جن میں سرکاری دفاتر کو شفٹ کیا جائے گا۔ سول سیکرٹریٹ کے باہر صرف سی بی ڈی کے ان 4ٹاورز میں سرکاری دفاتر ہوں گے۔ کرائے کی عمارتوں میں قائمحکومت پنجاب کے دفاتر کو سی بی ڈی ٹاورز میں شفٹ کر دیا جائے گا، اس عمل سےکروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔اب پنجاب حکومت کے کئی دفاتر کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں اورکروڑوں روپے کرایہ دینا پڑتا ہے۔ ڈیزائن فائنل ہوتے ہی سی بی ڈی ٹاورزپر کام شروع کر دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ (چند ماہ پہلے جب انہیں حکومت ملی تو  )  پنجاب سول سیکرٹریٹ کی بری حالت تھی، اب یکسر بدل چکی ہے۔ سول سیکرٹریٹ بہت خوبصورت ہو چکا ہے،اس بہتری کا  کریڈٹ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو جاتا ہے۔

محسن نقوینے کہا کہ  پی اینڈڈی کی پرانی بلڈنگ بڑا پراجیکٹ ہے جس پر کام جاری ہے۔ محسن نقوی نے اپنے ساتھ مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے والے ملازمین اور نگراں وزرا کی ٹیم کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کہ پوری ٹیم کیلئے دعا ہے کہ اللہ آپ کو محنت کی جزا دے۔

مزیدخبریں