سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

30 Dec, 2023 | 05:46 PM

منظور حسین: خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 59  میں سابق صوبائی وزیر عاطف خان  کے کاغذات نامزدگی مسترد  ہو گئے۔

مردان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 55 اور پی کے 56 سے  تحریک انصاف کے امیدوار طفیل انجم اور امیر فرزند کے بھی  کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

مردان  میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد مرتب کی گئی امیدواروں کی فہرست میں  سابق صوبائی وزیر عاطف خان ، طفیل انجم اور  امیر فرزند کا نام شامل نہیں ہیں۔

 متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز نے سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کر دی ہیں۔

مزیدخبریں