سٹی42: بدین میں جی ڈی اے کی رہنماء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا اور ان کے بیٹے حسنین اور حسام مرزا کے این اے 223 میں داخل کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
ظفر مرزا، فہمیدہ مرزا، حسنین مرزا اور حسام مرزا کے کاغذات نامزدگی پر پاکستان پیپلزپارٹی این اے 223 کے متوقع امیدوار حاجی رسول بخش چانڈیو نے اعتراضات جمع کروائے تھے۔ اعتراضات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مرزا فیملی کے یہ تمام ارکان بینکوں کے باقیدار ہ/ نادہندہ ہیں۔
آر او محمد نواز نے شواہد کا ملاحظہ کرنے کے بعد نامزدگی فار مسترد کرنے کا فیصلہ دیا۔
فہمیدہ مرزا، ظفر مرزا، ان کے دو صاحبزادوں کے سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 70، 71 اور 72 میں داخل کروائے گئے کاغذاتِ نامزدگی کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔