شاہ محمود قریشی کےتمام انتخابی حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو گئے

30 Dec, 2023 | 05:07 PM


سٹی42:  سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےتمام انتخابی حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

 ملتان سےت آمدہ اطلاعات کے مطابق  این اے 151 سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ان کے صاحبزادے زین قریشی اور  بیٹی مہر بانو قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے ملتان کے ساتھ تھرپارکر کے حلقہ این اے 214 سےسے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے جو آج مسترد کر دیئے گئے۔ مخدوم شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کے نامزدگی کاغذات بھی مسترد ہو گئے۔

شاہ محمود قریشی اور زین قریشی آر او کے پاس نہیں پہنچے۔

مزیدخبریں