(ذیشان ملک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق مریم نواز نے لاہور اور سرگودھا کے حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے، مریم نواز نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔
مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے سرگودھا کے ایک حلقے پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی جن حلقوں سے فیصلہ کرے گی مریم نواز شریف وہاں سے الیکشن لڑیں گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔