انتخابی مہم ہر ایک کا حق ہے، پنجاب میں کسی کو الیکشن کیمپین سے نہیں روکا جا رہا، محسن نقوی

30 Dec, 2023 | 04:09 PM

ارشاد قریشی:  پنجاب کے نگراں وزیر اعلی سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ  دس سالوں کی ترقی ایک طرف، چھ ماہ کی ترقی ایک طرف ہے۔ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، جہاں بھی الیکشن کمیشن نے کوئی شکایت کہ ہم نے قدم اٹھایا ، پنجاب میں کسی کو الیکشن کمپین سے نہیں روکا جارہا۔نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یہ باتیں راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہیں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ہولی فیملی اسپتال میں مشینری اور بیڈز سب نئے دیں گے۔ہولی فیملی اسپتال 2024 کا اپ گریڈ ڈ  ہسپتال ہو گا۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا کہ ددوچہ ڈیم کی تعمیر کے دوران کسی کا معاوضہ روکا نہیں جارہا۔

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی میں رنگ روڈ  پروجیکٹ کے جائزے کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ پروجیکٹ پنجاب کا سب سے بڑا تعمیراتی منصوبہ ہے،ایف ڈبلیو او نے منصوبے پر 12 فیصد کام کر لیا ہے، منصوبہ دو اگست 2024  تک مکمل کر لیا جائے گا۔
38 کلو میٹر  طویل منصوبہ ایک عرصے سے تاخیر کا شکار تھا ۔رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے بہت ضروری ہے۔کچہری چوک منصوبے پر بھی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب مین محسن نقوی نے کہا کہ پانی کا مسئلہ راولپنڈی کے لیے کافی سنگین ہے جس پر کمشنر راولپنڈی نے بہت کام کیا۔ 

10 سالوں کی ترقی ایک طرف ہے اور گزشتہ 10 ماہ کی ترقی ایک طرف ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ منصوبوں کو ان کی تکمیل کی مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کیا جائے۔ددوچہ ڈیم دو سال کا منصوبہ ہے، دو سال کی مدت سے پہلے ہم اس منصوبے کو مکمل کریں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا۔سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم ہر کسی کا حق ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے حوالے سے کام بھی جاری ہے ۔امید کرتے ہیں کہ آئندہ آنے والی حکومت ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھے گی
 نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی رنگ روڈ منصوبے کے جائزے کے بعد لاہور واپس روانہ ہو گئے۔

مزیدخبریں