سونا سستا ہوگیا

30 Dec, 2023 | 02:09 PM

Ansa Awais

( سٹی42)  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی  کے بعد سونا  2 لاکھ 20 ہزار روپے کا ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق  10 گرام سونا 771 روپے کی کمی کے بعد  1 لاکھ 88 ہزار 615 روپے کا ہو گیا ہےجبکہ فی تولہ چاندی 2680 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر  2082 ڈالر ہے۔
 

مزیدخبریں