ویب ڈیسک : پنجاب میں لائیواسٹاک کی اہمیت کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لائیو سٹاک کی پیداوار میں 5گنا اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، وزیر لائیو سٹاک کی سربراہی میں کمیٹی تجاویز مرتب کرے گی,لائیوسٹاک کے نرخ مقرر کرنے سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفید مادہ جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد کی جائے گی اور اس کا اطلاق تمام اضلاع پر ہو گا۔ لائیو سٹاک کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافےکیلئے 4 روز میں حتمی پلان طلب کیا گیا ہے, پنجاب میں جانوروں کیلئےبیماریوں سےپاک زون قائم کئےجائیں گے۔
سعودی عرب، کویت، یواےای میں لائیو سٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے, قابل عمل پلان کے ذریعے خلیجی ممالک میں لائیوسٹاک ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کی پیداوار، ایکسپورٹ بڑھانےکیلئے فوری اقدامات کرنےکی ہدایت ہے۔