شدید دھند کے باعث مسافر وین حادثے کا شکار ،12 افراد زخمی

30 Dec, 2023 | 10:59 AM

Ansa Awais

سٹی42:  ہرن مینار انٹرچینج کے قریب دھند کے باعث مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق حادثہ ہرن مینار انٹرچینج کے قریب دھند کے باعث مسافر وین سڑک سے اُترنے کے نتیجے میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کےمطابق حادثے میں بارہ افرادزخمی ہوئے،جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 مسافر وین شیخوپورہ سےحافظ آباد جارہی تھی،حافظ آباد اور گردونواح میں شدید دھند کا راج ہے،حد نگاہ انتہائی کم،علی پور روڈاور قادرآباد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

 جبکہ دُھند کم ہونے کی وجہ سے موٹروے کے کچھ سیکشنز کو کھول دیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں