سٹی42: اسلام آباد میں ولیمے کی ایک تقریب میں سابق صدر آصف زرداری نےسینٹ کے چئیرمین صادق سنجرانی سے سوال کیا کہ ’فیض چلا گیا، اب کیا کرے گا؟‘
صادق سنجرانی نے جواب میں کہا، ’آپ تو ہیں ناں۔‘ آصف علی زرداری نے صادق سنجرانی کے اس جواب پر مسکراتے ہوئے کہا ’میں تو ہوں، میرے ساتھ تو کرتا رہا، یوں یوں یوں۔‘
آصف زرداری نے مزید کہا، ’سیاست میں سوچا کر‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمیشہ ان کی بادشاہی نہیں رہتی ہماری رہتی ہے‘۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور سینیٹ کے چئیرمین صادق سنجرانی کے درمیان یہ دل چسپ گفتگو جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد کے ولیمہ کی تقریب میں ہوئی۔ اس تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی، سینئیر سیاستدان محمود خان اچکزئی، لیاقت بلوچ اور اکرم درانی سمیت کئی اہم شخصیات شریک تھیں۔