پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن؛ الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کرے گا

30 Dec, 2023 | 02:22 AM

سٹی42: الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کےانٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دینے کے اپنے فیصلہ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ  الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف  پشاور ہائی کورٹ میں ہی نظرثانی کی درخواست دائر کرے  گا۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن  کو خودپارٹی کے آئین کے مطابق اور الیکشن ایکٹ کے مطابق نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو انتخابی نشان جاری نہ کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ جس کے بعد اس پارٹی کا نام الیکشن 2024 میں شامل سیاسی جماعتوں کی فہرست سے  نکل گیا تھا۔

  26 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ نےگوہر خان کی درخواست پر  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان جاری نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جایک رکنی بنچ کے اس فیصلہ کے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمعرات کے روزبھی اجلاس ہوا تھا لیکن الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکا تھا۔

تاہم جمعہ کو الیکشن کمیشن نے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا جس پر آج عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں