میانوالی سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر فیصلہ آج آئےگا

30 Dec, 2023 | 01:35 AM

سٹی42: میانوالی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 پر بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی پر اعتراض سے متعلق فیصلہ  ریٹرننگ آفیسر نےمحفوظ کرلیا، یہ فیصلہ آج ہفتہ کے روز سنائیں گے۔

این اے89 میانوالی میں بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی کی جانچ  پڑتال کے موقع پر ان کے وکلا  آر او کے سامنے  پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی  پر خرم روکھڑی اور  خلیل الرحمان نے اعتراضات کیے۔درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔

آر او نےکاغذات نامزدگی س منظور یا مسترد کرنے کے متعلق اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ آج سنایا جائےگا۔

مزیدخبریں