الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو نجکاری سے روک دیا

30 Dec, 2023 | 01:25 AM

عثمان خان: الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو سرکاری اداروں کی نجکاری سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو نجکاری سے روک دیا

نگراں حکومت کے ایجنڈے پر نجکاری کے لئے کئی بڑے اداروں کو پرائیوٹائزیشن کی ایکٹو لسٹ میں شامل کیا تھا۔ نجکاری کے لئے منتخب اداروں میں پاکستان ائیر لائنز، پاکستان اسٹیل ملز  اور دیگر ادارے شامل تھے۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلیے 70 لاکھ ڈالرز کے عوض ایک بین الاقوامی فنانشل ایڈوائز کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی تھیں۔

 اب الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بڑے اداروں کی نجکاری نگراں حکومت کے مینڈیٹ میں شامل نہیں ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت صرف معمول کے انتظامی امور کے لئے ٹرانزیکشن کرنے کی مجاز ہے۔ بڑی ٹرانزیکشنز نگران حکومت کے اختیار میں نہیں آتیں، اس سے اجتناب کیا جائے۔

مزیدخبریں