لہوریئے تیاری کر لیں، جنوری دسمبر سے زیادہ سرد ہو گا

30 Dec, 2023 | 12:28 AM

ساجد علی: لاہور میں گزشتہ چند روز میں سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے لیکن موسم کے ماہریم کا کہنا ہے کہ جنوری دسمبر سے زیادہ سردی لا رہا ہے۔ 

جو لوگ گزشتہ چند روز میں سردی کی شدت میں اضافہ کو غیر معمولی  تصور کر رہے ہیں وہ مزید غیر معمولی سردی کے استقبال کے لئے تیار ہو جائیں۔

 لاہور کے بیشتر علاقہ گزشتہ دو ہفتوں سے شدید دھند کی لپیٹ میں تھے تاہم جمعرات کے روز اچانک دھند مین نمایاں کمی ہو گئی جو جمعہ کی شام واپس لوٹ آئی۔ آج  شہر میں دھند کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی البتہ سردی جوں کی توں برقرار ہے۔

شہرلاہور کا موجود درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم از کم درجہ حرارت 8، زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کی شرح 95 فیصد ہے اور شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ ہفتے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔لاہور کے مختلف علاقے ائندہ پورا ہفتہ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری میں دسمبر کی نسبت زیادہ ٹھنڈ پڑنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں