ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم سال 2023 جمع کرانے کا شیڈول جاری

Annual examination form,Submit,schedule ,issued,City42
کیپشن: Examination hall ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم سال 2023 جمع کرانے کا شیڈول جاری،سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی فارم 2جنوری سے 31 جنوری تک بغیر لیٹ فیس کیساتھ جمع کئے جائیں گے،گورنمنٹ سکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں، ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس  و جنرل گروپ  ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2023 کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔

 میٹرک بورڈ کے مطابق سالانہ  امتحانی فارم اور آن لائن فارم 2جنوری سے 31 جنوری 2023 تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے،سائنس و جنرل گروپ ریگولر طلباء و طالبات کے امتحانی فارم بورڈ ہذا کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع ہوں گے۔فارم کے ساتھ پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔پرائیویٹ طلباء و طالبات بورڈ آفس بوتھ اور بورڈ سے ملحق بینکوں سے امتحانی فارم حاصل کر کے متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد جمع کرا سکتے ہیں۔

گورنمنٹ اسکولوں کو بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لازمی جمع کرا دیں،یکم فروری سے 14فروری تک200 روپے،15 فروری سے 21 فروری تک500 روپے،22 فروری سے28فروری تک800 روپے، یکم مارچ سے  7 مارچ  تک 1200 روپے،8 مارچ سے 14 مارچ تک 1500 روپے،15 مارچ سے21 مارچ تک1800روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر، بورڈ سے الحاق و نئے الحاق شدہ اسکول2022-2023 سرٹیفکیٹ کی کاپی اور سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر (100روپے) فی فارم ایگزامینشن اسٹور سے حاصل کرسکتے ہیں تمام گورنمنٹ اسکول، بلدیہ، میونسپل کارپوریشن اور لیبر ڈپارٹمنٹ کے ماتحت آنے والے اسکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم اپنے تصدیق شدہ گورنمنٹ اسکول کے اتھارٹی لیٹر اور انرولمنٹ رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ امتحانی فارم اکاؤنٹس سیکشن سے رسید بنوانے کے بعد ایگزامینشن اسٹور سے لے سکتے ہیں جبکہ اسی شیڈول کے مطابق جمع بھی کرا سکتے ہیں۔

سکولوں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ فارم کو جمع کرانے کیلئے طلباء و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجا جائے،تمام طلباء و طالبات کے امتحانی فارم ایک ساتھ تعلیمی ادارے کی جانب سے جمع کرائے جائیں۔