ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے 6 افسران کے تقرروتبادلے کردیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے 6 افسران کے تبادلے کردیے۔ ڈی ایس پی مظہرحیات کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی جبکہ ڈی ایس پی مظہر حنیف بھٹی کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے سپرد کردی گئیں۔
علی اکبر کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حافظ آباد، ضیاء اللہ کو ڈی ایس پی مناواں اور محمد اکرم کو ڈی ایس پی لالہ موسیٰ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ندیم افضل کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں۔