ن لیگ کے اہم رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

30 Dec, 2022 | 07:23 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر سردار ممتاز پسوال پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

 سردار ممتاز پسوال کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب ٹیکسلا میں ہوئی۔تقریب کا اہتمام رہنما پی ٹی آئی سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کیا تھا۔سردار ممتاز پسوال 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 63 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔

مزیدخبریں