(عابد چوہدری)شدید دھند کے باعث بند ہونے والی موٹرویز حد نگاہ میں بہتری پر نو گھنٹے بعد کھول دی گئیں۔
شدید دھند کے باعث رات گئے موٹرویز کو بند کر دیا گیا تھا۔ لاہور اسلام آباد، لاہور ملتان اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے۔ موٹروے حکام کے مطابق شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ نیشنل ہائی وے پر بھی سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ گاڑیوں میں درمیانی فاصلے کو یقینی بنا کر اپنے سفر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔