بھارتی اداکارہ تینشا خود کشی کیس میں اہم پیش رفت،پولیس کے ہاتھ بڑا سراغ لگ گیا

30 Dec, 2022 | 05:57 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )24 دسمبر کو خودکشی کرنے والی اداکارہ تنیشا شرما کیس کی تحقیقات میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے اور اداکارہ نے جس میک اپ روم کے واش روم میں خود کشی کی وہاں سے ایک تحریری نوٹ ملا ہے۔

’علی بابا : داستان کابل‘ ڈرامے کی اداکارہ نے اسی ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کر لی تھی۔ تنیشا اپنے ساتھی اداکار شیزان ایم خان کے میک اپ روم میں موجود تھیں اور وہ میک اپ روم کے واش روم میں مردہ پائی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ تنیشا شرما نے خودکشی سے قبل ملزم شیزان خان سے گفتگو کی تھی، مزید تحقیقات کیلئے پولیس نے 30 دسمبر تک اداکار شیزان خان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔تنیشا شرما خودکشی کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسران نے معاملے میں اہم پیش رفت کے بعد انکشاف کیا ہے کہ تنیشا نے خودکشی کرنے سے کچھ دیر قبل ملزم شیزان خان سے گفتگو کی تھی جس کے بعد جاکر اس نے خودکشی کر لی تھی۔

 پولیس کا  مزیدکہنا ہے کہ اداکارہ کے خودکشی کرنے سے 15 روز قبل شیزان اور تنیشا کے درمیان بریک اپ ہوا تھا اور ملزم شیزان خان کے ایک اور لڑکی سے بھی خفیہ تعلقات تھے جس سے تنیشا کی خودکشی کے روز بھی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک شیزان کی چیٹ ہوئی تھی۔پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کی چیٹ میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں پایا گیا، تحقیقات کا عمل جاری ہے اور اسی لیے پولیس اداکار شیزان کی حراست میں توسیع کی درخواست کرے گی۔

 اب دوران تفتیش ایک اور پیش رفت ہوئی ہے اور میک اپ روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا تحریری نوٹ ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میک اپ روم سے جو تحریری نوٹ ملا ہے اس میں لکھا ہے ’وہ خوش قسمت ہے کہ میرے جیسی ساتھی اداکارہ ملی ہے۔‘

 پولیس کے مطابق پرچی پر تنیشا اور شیزان خان دونوں کے نام بھی لکھے ہوئے ہیں۔پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ جس روز تنیشا نے خودکشی کی اس روز میک اپ روم میں دونوں کی 15 منٹ تک بات چیت ہوئی تھی جس کے بعد دونوں پریشان نظر آرہے تھے۔

 پولیس نے شیزان کے فون سے تنیشا سے ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا 250 صفحات پر مشتمل ڈیٹا بھی نکالا ہے جس کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں