ویب ڈیسک: فخر زمان اور حارث سہیل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دونوں کرکٹرز کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دونوں پلیئرز نے آج فٹنس ٹیسٹ کلیئر کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور حارث سہیل پاکستان کپ میں شریک ہیں اور اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔