پلاننگ کے تحت جمہوریت مکمل ختم کی جارہی ہے، فواد چوہدری

30 Dec, 2022 | 03:14 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فواد چوہدری نے لکھا کہ پاکستان میں ایک پلاننگ کے تحت جمہوریت مکمل ختم کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ پہلے بنیادی حقوق معطل کیے گئے، اب ادارے ختم کیے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی کی سیاست سے متعلق فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، پھراسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیوایم بنا دی گئی۔

مزیدخبریں