انتقال کے وقت پیلے کے پاس کتنی دولت تھی؟

30 Dec, 2022 | 02:49 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: برازیلین فٹبالر پیلے اپنی موت کے وقت  100 ملین امریکی ڈالرز کی دولت کے مالک تھے۔

رپورٹ کے مطابق پیلے کی دولت میں زیادہ اضافہ فٹبال کی دنیا چھوڑنے کے بعد ہوا، انہوں نے مختلف برانڈز بالخصوص پوما سے دولت کمائی،  وفات کے وقت پیلے کی مجموعی مالیت پاکستانی 22 ارب روپے بنتی ہے۔کئی برسوں سے پیلے کی حالت تشویشناک تھی جبکہ ڈاکٹرز بھی ان کی طبعیت سے نا امید ہوگئے تھے، دو ہفتے قبل پیلے کو ایک مرتبہ پھر آئی سی یو میں داخل کروا گیا تھا۔ اس سے تین دن قبل انہیں بڑی آنت کے کینسر کے آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، تاہم وہ 82 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے۔

واضح رہے برازیلین فٹ بالنے  1955 میں صرف 15 برس کی عمر میں اپنے فٹ بال کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اپنے 21 برس کے کیریئر میں 1,363 میچوں میں 1,281 گول کیے، جس میں برازیل کے لیے 92 میچوں میں 77 گول بھی شامل ہیں، وہ 1958، 1962 اور 1970 میں تین بار ورلڈ کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ بھی تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔

مزیدخبریں