یوٹیوبرز کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد

30 Dec, 2022 | 02:30 PM

ویب ڈیسک:ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ نامناسب رویے   پر   یوٹیوبرز کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیوبرز   پر پابندی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ نامناسب رویے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے شکایت کی تھی کہ بعض یوٹیوبرز نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر ان سے سوالات کیے اور مرضی کے جواب نہ ملنے پر غیرمناسب رویہ اختیار کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر روبینہ خالد کی شکایت پر پارلیمینٹ ہاؤس میں   یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں