دوران پرواز مسافروں کی ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

30 Dec, 2022 | 12:57 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: بینکاک ایئر پورٹ سے بھارت کے شہر کلکتہ جانے والی تھائی لینڈ کی ایک ایئرلائن کی پرواز میں بھارتی مسافروں کے درمیان لڑائی ہو گئی۔

بھارتی مسافروں میں لڑائی کا واقعہ 28 دسمبر کو پیش آیا، جنہیں ایئر ہوسٹس لڑائی سے روکتی رہیں۔بھارتی مسافروں نے ایک دوسرے کی پٹائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔پرواز میں بھارتیوں کی لڑائی سے دیگر مسافروں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔دورانِ پرواز بھارتی مسافروں میں ہاتھا پائی کی مذکورہ فوٹیج وائرل ہو گئی۔

مزیدخبریں