ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حالات کشیدہ،خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر سب سے بڑا مسئلہ بن گیا

حالات کشیدہ،خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر سب سے بڑا مسئلہ بن گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان نے صوبے کے گورنر کو گورنر ہاؤس میں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت  کے درمیان سرکاری   ہیلی کاپٹر کے استعمال کو لےکر صورتحال مسلسل کشیدہ ہورہی ہے اور اب وزیراعلیٰ کا ہیلی   کاپٹر دینے سے انکار کے بعد گورنر کے پی حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر  حاجی غلام علی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کرسکتا تو لینڈنگ بھی نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، وہ اپنے ذاتی ہیلی کاپٹر کو اتارنے کے لیے اپنے گھر میں بندوبست کریں۔

اس کے جواب میں صوبائی حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے دھمکی دی ہے کہ گورنر ہاؤس کو باہر سے تالا لگا کر گورنر کو اندر بند کر دیں گے۔