دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

30 Dec, 2022 | 11:20 AM

ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکواڑہ   پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کے ایک گروہ کا مہلک حملہ۔ڈیرہ پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا تباہ کن حملہ پسپا کر دیا۔

 ڈیرہ پولیس کے مطابق بیس دہشتگردوں نے پولیس پوسٹ کے تین اطراف سے کلاشنکوفوں سے فائرنگ کی ، آر پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں سے ڈھائی گھنٹے تک یلغار جاری رکھی، دہشتگردوں کے حملے کے خلاف پولیس جوانوں کی دلیرانہ مزاحمت نے شرپسندوں کو پسپا ہونے پہ مجبور کر دیا ۔

  حملہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ موقع پہ پر پہنچ گئے۔پسپا ہوتے دہشتگرد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا  اورایک زخمی بھی ہوا،مقابلے میں زخمی ہونے والے تین پولیس جوانوں کو خود ڈی پی او نے ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کرایا ۔

پولیس کے مطابق یہ تاریخ کا سب سے بڑا حملہ تھا، حملہ آور   پولیس پوسٹ پر قبضہ کرکے بڑی تباھی مچانا چاھتے تھے۔مگر سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی حکمت عملی نے انکے عزائم ناکام بنا دیئے۔

مزیدخبریں